سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں سرکلر ریلوے اور لوکل ریلوے کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ سندھ حکومت ایک ماہ میں سرکلر اور لوکل ٹرین چلائے۔ سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمین سے تجاوزات 15 دن میں ہٹانے کا حکم بھی دیا. جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ سیکریٹری ریلوے کہاں ہیں؟یہ کیا کیا آپ نے؟ سرکلر ریلوے بحال کرائیں۔
سیکریٹری ریلوے نے کہا کہ زمین خالی کرا کے سندھ حکومت کے حوالے کر دیں گے، ہم نے 10 ایکڑ زمین خالی کرا لی ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریلوے کی زمین خالی کرانے کے لیے 2 ہفتوں سے زیادہ کی مہلت نہیں دیں گے،ایک ماہ میں سرکلر اور لوکل ٹرین چلائیں جہاں سے بھی لے کر آئیں۔
0 Comments