Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں جائیداد کی نئی ویلیوایشن

کراچی میں جائیداد کی ویلیو ایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایف بی آر نے فروری 2019 کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کٹوتی کے لیے ایف بی آر نے نیا ویلو ایشن ٹیبل جاری کر دیا، قدر و قیمت کے لحاظ سے زمین کی درجہ بندی 11 حصوں میں کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کراچی میں اے ون کٹیگری کے اوپن رہائشی پلاٹ کی ویلوایشن اب 65 ہزار روپے فی گز پر ہو گی جبکہ سب سے آخری کٹیگری میں شامل رہائشی پلاٹ 11 ہزار 200 روپے گز کے حساب سے ویلو ہو گا۔ اسی طرح اے ون کٹیگری کا اوپن کمرشل پلاٹ ڈیڑھ لاکھ روپے فی گز کے حساب سے ویلو ہو گا۔ ایف بی آر کے مطابق نئی ویلو ایشن کا اطلاق 24 جولائی 2019 سے ہو گا۔ پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فروری 2019 کے نوٹیفکیشن کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ کمرشل پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 39 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

Post a Comment

0 Comments