Ticker

6/recent/ticker-posts

پکاسو آف دی ایسٹ : شہرہ آفاق مصور اور خطاط صادقین

صادقین 10 جنوری 1923ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے، منفرد مصوری کی بناء انھیں پکاسو آف دی ایسٹ کا لقب بھی دیا گیا۔ صادقین نے 3 ہزار سے زائد پینٹنگز بنائیں، انہوں ںے قرآن پاک کی آیات بالخصوص سورہ رحمن کی مکمل مصوری جس دلنشین اور جداگانہ انداز میں کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ صادقین کے بارے مشہور ہے کہ وہ جنوں کی طرح کام کرتے تھے، وہ یوں تو 57 برس جیے مگر اگلے 100 برس کا کام کر گئے۔ شعبہ مصوری سے منسلک افراد کے مطابق لکیریں ان کے ہاتھوں میں رقص کرتی تھیں۔ 

صادقین نے علامہ اقبال، غالب اور فیض احمد فیض کے منتخب کردہ اشعار کو جس خوبصورتی سے مصوری کے قالب میں ڈھالا وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ فنی خدمات کے صلے میں ملکی سطح پر انہیں تمغہ امتیاز برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز جبکہ پیرس کے دنیائے آرٹ کے سب سے بڑے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ صادقین کی فن مصوری سے گہری وابستگی کی اس سے بڑی مثال کیا ہو گی کہ دوران بیماری بھی اقبال کی شاعری اور مصوری پر مشتمل فن پارے تخلیق کیے۔ فن مصوری کو جداگانہ اسلوب دینے والے صادقین 10 فروری 1987ء کو خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

Post a Comment

0 Comments