Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں 24 گھنٹے کرونا ویکسین کہاں کہاں لگائی جارہی ہے؟

حکومتِ سندھ نے کراچی میں 24 گھنٹے کام کرنےوالے مزید11 ویکسین سینٹرز قائم کر دیے ہیں، 24 گھنٹے کام کرنے والے ویکسین سینٹر کی کُل تعداد 12 ہو گئی ہے۔ کراچی میں ایکسپو سینٹر کےعلاوہ مزید گیارہ ویکسی نیشن سینٹرز نے کام شروع کر دیا ہے، کراچی، حیدر آباد اور سندھ کے دوسرے شہروں میں ویکسی نیشن کے لیے مراکز پر رش بڑھنے لگا۔ ایکسپو سینٹر پر ویکسی نیشن کیلئے عوام کے شدید رش کے بعد حکومتِ سندھ نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مزید 11 ویکسین سینٹر قائم کیے ہیں جہاں 24 گھنٹے عوام کو ویکسین لگائی جائے گی۔ 

محکمہ صحت سندھ نے عوام کی سہولت کے لئے جن اسپتالوں میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن سہولت فراہم کی ہیں ان میں ضلع وسطی میں سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اور سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی ، ضلع شرقی میں ایکسپو سینٹر، اوجھا اسپتال، ضلع جنوبی میں خالق دینا ہال، جناح اسپتال اور لیاری جنرل اسپتال، ضلع غربی میں سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، ضلع ملیر میں مراد میمن گوٹھ اسپتال اور ضلع کورنگی میں سندھ گورنمنٹ گورنگی نمبر پانچ اور سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد 2 شامل ہیں۔ سی ویو کے قریب کلفٹن میں سہہ پہر 4 سے رات 12 بجے تک ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن بھی کی جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments